اسلام آباد (جیوڈیسک) منہاج القرآن کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ، وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے نواز شریف اور اسفند یار ولی سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں طاہر القادری کے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ نواز شریف سے گفتگو میں اتفاق پایا گیا کہ نگراں حکومتوں کی تشکیل اور انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد قانون کے مطابق ہو گا۔