اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد آنے سے کسی کو نہیں روکا مگر تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں کسی بڑے لیڈر پر حملے کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ کسی کو دارلحکومت آنے سے ڈرا نہیں رہے مگر گذشتہ روز سے سنجیدہ نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری سے کچھ نہیں چھپاؤں گا ، دھمکیوں سے انہیں آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ معصوم لوگ ٹی ٹی پی سے بغاوت کر دیں۔ انہوں نے طالبان کو چھوڑنے والوں کو سرکاری ملازمت دینے کی بھی پیشکش کی۔ رحمان ملک نے کہا کہ جتنے مرضی لوگ اسلام آباد آئیں لیکن ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سب سماء سکیں۔