لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں مزار پر حاضری کے لیے گجرات سے آنے والی خاتون سے دو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے جبکہ پولیس اہکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گجرات کی رہائشی خاتون لاہور میں بی بی پاک دامن مزار پر حاضری کے لیے آئی تھی جہاں دو پولیس اہکاروں نے خاتون کو بہانے سے رہائش دینے کا وعدہ کیا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر ہوٹل میں لے گئے جہاں پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون نے تھانہ وومن ریس کورس میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن غلام محمود ڈوگر کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔