لاپاز : (جیو ڈیسک)بولیویا کے دارالحکومت میں ڈرائیورز کی طرف سے ہڑتال کی گئی جس سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا۔بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں ڈرائیورز کی ہڑتال سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں ، ٹرک اور بسیں لاپاز کی اہم شاہراں پر کھڑی کر دیں جس سے راستے بلاک ہو گئے۔ بولیویا میں ملک بھر کے ڈاکٹر پہلے ہی ہڑتال پر ہیں۔