لاپتا افراد کیس: کوئی افسر پیش نہ ہوا، ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفیٰ

Balochistan

Balochistan

پاکستان : (جیو ڈیسک) بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں جاری ہے ۔ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع عدالت کے طلب کرنے پر بھی پیش نہ ہوئے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری دفاع ،داخلہ کے نہ آنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایجنسیوں پر سیریس الزامات ہیں اوروفاق دلچسپی نہیں لے رہا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایف سی کے خلاف 80 فیصد الزامات ہیں۔