لاپتہ ملائیشین ائیرلائن کو 25 روز بیت گئے،بحر ہند کے ملبے کا جہاز سے تعلق ثابت نہ ہوا

Malaysian Airlines

Malaysian Airlines

کوالالمپور (جیوڈیسک) بدقسمت ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج پچیس روز ہو گئے ہیں ، پرتھ کے شمال میں دیکھی جانے والی درجنوں اشیا کا ابھی تک جہاز سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے ، ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ کاک پٹ سے آنے والے آخری الفاظ “Good Night Malaysian Three Seven Zero “تھے۔

آٹھ مارچ کو لاپتہ ہونے والے ملائیشین بوئنگ طیارے کی تلاش آج پچیسویں روز میں داخل ہو گئی لیکن بدقسمت جہاز کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پرتھ سے گیارہ سو کلومیٹر دور شمال میں جنوب بحر ہند میں دیکھی جانے والی درجنوں اشیا کا بھی ابھی تک ایم ایچ تھری سیون زیرو سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو س