لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں سیاسی سرگرمیوں کا دنگل شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ ق کے نومنتخب ڈویژنل صدرکی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے گاں پٹھان میں مسلم لیگ ق کی جانب سے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
آج سہ پہرعوامی جلسہ سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ،نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالہی، سید مشاہد حسین، صوبائی وزیربرائے ریلف علیم عادل شیخ اور دیگر صوبائی رہنما بھی خطاب کریں گے۔
لاڑکانہ ڈویژن کے نومنتخب صدر بابوسرور سیال کی جانب سے جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کردی گئیں۔ دو سو میٹر لمبا سٹیج سجائیاجا رہا ہے اور پنڈال میں دس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ نومنتخب صدر بابوسرور سیال کے مطابق پچاس ہزار سے ساٹھ ہزار تک عوام کی آمد متوقع ہے ۔
مسلم لیگ کی قیادت خصوصی طیارہ کے ذریعہ سے موئن جو دڑو ائیرپورٹ پر پہنچ کر ضلع دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن کے قریب گاں علی پور ککڑمیں جلسہ عام میں خطاب کرنے کے بعد لاڑکانہ پہنچیں گے ۔کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔