دواوں کے ری ایکشن سے میو اسپتال لاہور میں زیر علاج مزید ایک اور مریض اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیاہے جبکہ دوسری طرف ڈرگزاسکینڈل کی تحقیقات میں وفاقی حکومت اور پنجاب میں محاذ آرائی جاری ہے۔ پی آئی سی ڈرگز اسکینڈل کے نتیجے میں ہلاکتیں اب بھی جاری ہیں۔ مریضوں کو تشویشناک حالت میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈرگ ری ایکشن کے سب سے زیادہ مریض پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بجائے میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن کی تعداد پچانوے تک جا پہنچی ہے۔ ڈاکٹر راعدنان رجسٹرار میو ہسپتال ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے اور صوبائی حکومت کی اس انتہائی سنگین معاملے کی تفتیش کے دوران بھی چپقلش جاری ہے۔ وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے اس معاملے میں تمام ریکارڈ سیل کر دیا ہے اور ایف آئی اے کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت ابھی تک کوئی رپورٹ بھی عوام کے سامنے نہیں لا سکی۔