لاہور (محمد بلال احمدبٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سوات اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں میں نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگی رہنمائوں نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔