لاہور ، جناح ہسپتال میں تنخواہ نہ ملنے پر خاتون ورکر صدمے سے جاں بحق

Lahore Jinnah Hospital

Lahore Jinnah Hospital

لاہور کے جناح ہسپتال میں کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث خاتوں سینٹری ورکر صدمے سے جاں بحق ہوگئی جناح ہسپتال میں زبیدہ بی بی گزشتہ کئی سال سے بطور سینیٹری ورکر ملازمت کررہی تھی،مگر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے زبیدہ کو تنخواہ نہیں دی جارہی تھی۔

ہسپتال ملازمین اور جا ں بحق ہونے والی ملازمہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ زبیدہ بی بی کی صدمہ سے ہلاکت ہوئی ہے، جس کی ہلاکت پر ملازمین نے مظاہرہ بھی کیا، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبیدہ بی بی کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کی جائیں گی۔