لاہور ، نویں اوردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے مطابق محرم الحرام کی سیکورٹی کے تناظر میں شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلم ترین کا کہنا ہے نویں اوردسویں محرم کو مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں پاک فوج اور ریجنرز کے سدتوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں متعدد سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں جن میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محرم کے دوران تمام اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔