لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں امریکی میوزک بینڈ کی پرفارمنس پر شہری جھوم اٹھے۔امریکی قونصل خانے کی دعوت پر آنیوالا میوزک بینڈ ڈیلا مے پانچ خواتین پر مشتمل ہے ،جو گٹار وائلن اور مینڈولین کی دھنوں پر مخصوص انداز میں فن گائیکی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
ڈرم اور ڈھولک کی بیٹ کے بغیر موسیقی کا یہ مظاہر دیدنی تھا۔ علی آڈیٹوریم لاہور میں منعقدہ میوز ک کنسرٹ میں پاکستانی لال بینڈ نے بھی علامہ اقبال، بابا فریداور فیض احمد فیض کا کلام پیش کیا۔
ڈیلا مے بینڈ لاہور کے بعد اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا۔ امریکی میوزک بینڈ ڈیلا مے کی پاکستان آمد سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقا ت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ یہاں مغربی موسیقی کو بھی فروغ ملے گا۔