لاہور :بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا

load shedding

load shedding

منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی قلت اور آئی پی پیز سے بجلی کی کم فراہمی کے باعث لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہیغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری پریشان ہیں۔
لاہور میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا وقت تین گھنٹے ہے لیکن پپیپکو کی جانب سے سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ ضرورت سے کم فرنس آئل کی فراہمی ہے۔چشنوپ ٹو اورلال پیر سمیت کئی آئی پی پیز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ کوٹ ادو پاور پلانٹ اپنی گنجائش سے آدھی پیداوار دے رہاہے۔ اطلاعات کے مطابق نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل کے  ایک سو پچاس ارب روپے کے مقروض ہیں۔