لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستانی بچوں میں فلم میکنگ کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے فلم فیسٹیول لاہور میں جاری ہے دوسرے روز غیر ملکی فلموں کی سکریننگ کی گئی ۔فیروز پور روڈ کے نجی آڈیٹوریم میں ہونے والا یہ فیسٹیول چوتھا سالانہ چلڈرن فلم میلہ ہے جس میں تینتیس ملکوں کی چھیاسی سے زائد فلموں کی سکریننگ کی جارہی ہے ، دوسرے روز بھی تعلیم ، صحت اور کھیلوں کے موضوعات پر مبنی مختصر دورانئے کی فلموں دکھائیں گئیں ۔
منتظمین کے مطابق یہ فلم میلہ بچوں کی ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہو رہا ہے جبکہ اس کا مقصد آنے والی نسل میں ابھی سے فلم اور سینما سے متعلق شعوراجاگرکرنا ہے ۔ چلڈرن فلم فیسٹیول کو لاہور کے بعد ملک کے پانچ دیگر شہروں پشاور ، اسلام آباد ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پھر کراچی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔