لاہور(جیوڈیسک) وفاقی وزیر تجارت امین فہیم کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کا حل تلاش کر رہے ہیں برآمدات بڑھانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی رابطے بہتری کی طرف جارہے ہیں لیکن اپنی انڈسٹری اور کاروباری مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے امین فہیم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کے لئے کاروباری شعبے کو مختلف مراعات بھی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے ادویات کی درآمد پر جن لوگوں کو اعتراض ہے ان کو چاہیے کہ غریب لوگوں کے لئے مقامی مارکیٹ میںادویات سستی بھی کریں۔
وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کی بہتری کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔