لاہور (جیوڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی پی او خود کش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کو بری کر دیا۔
سال 2008 میں مال روڈ جی پی او چوک کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے دس پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے اس حملے کے ماسٹر مائنڈ شہزاد احمد کو گرفتا ر کر کے اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا تھا جس کے بعد لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چار سال تک ٹرائل جاری رہا ۔
آج عدالت نے تمام گواہوں اور فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم شہزاد کو اس مقدمہ میں با عزت بری کر دیا۔ عدالت نے عدم ثبوت اور عدم شہادتوں کی بنیاد پر ملزم شہزاد کو بری کیا۔