لاہور : مسلم لیگ ن کیصدر میاں نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں کراچی کے امن میں مخلص نہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ کراچی کاامن ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انھوں نے کہاکہ شہر قائد کے حالات کاجائزہ لے رہے ہیں، صورتحال سے غافل نہیں۔حکومت حالات بہتر کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی ابترصورتحال کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مخدوش حالات حکمرانوں کی ناکامی ہیں۔