لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔
لاہور کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بھیگے موسم اور ٹھنڈی ہوا سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 22 ملی میٹر ہوئی۔
خان پور میں 20، کاکول 16، منگلا 14، بالاکوٹ 13، مری، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور مظفر آباد میں4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آئندہ12 گھنٹے میں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
صبح 6 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت ملتان اور بہاولپور میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ جھنگ میں 30، کراچی اور خان پور 29، فیصل آباد، چلاس اور ساہیوال 28، پسنی، منڈی بہاالدین 27، لاہور پنجگور اور جیوانی 26، راولپنڈی او ر گوادر میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو میں درجہ حرارت 19 اور مری میں 16 ڈگری رہا۔