لا ہور: (جیو ڈیسک) لا ہور میں سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج ساتواں دن ہے، سی این جی نہ ملنے کی وجہ سڑکوں پر ٹریفک خاصی کم ہے اور پٹرول پر چلنے والی ٹرانسپورٹ ہی رواں دواں ہے،دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات پر پٹرول کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔لاہور کے شہریوں کے لئے ہر دن نئی مشکلات لے کر آرہا ہے۔سی این جی کی ہڑتال کو آج چوتھا جبکہ عملا سی این جی کی بندش کو ساتواں دن ہے۔سی این جی پر چلنے والے رکشوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر کم ہی نظر آ رہی ہے،جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ دنیا ترقی کر رہی ہے،لیکن ہمارے حکمران ہمیں پتھر کے زمانے میں دھکیل رہے ہیں۔دوسری طرف پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات کے باعث کئی پٹرول پمپوں پر پٹرول کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے پٹرول بھی نایاب ہو رہا ہے۔