لاہور: قائد اعظم اوپن گولف چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

Open Golf Championship

Open Golf Championship

لاہور(جیوڈیسک)دوسری قائداعظم اوپن گولف چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔لاہور جمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میزبان کلب کے کیپٹن عامر محمود کا کہنا تھا کہ چار روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں سنیئر پروفیشنل، سنیئیر امیچور، ویٹرنز، جونیئرز، بوائز، گرلز، امیچور اور لیڈیز کے مقابلے شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مقابلوں کے لئے ملک بھر سے دو سو پچاس کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔