لاہور : قاضی حسین احمد کی, نمازجنازہ میں شرکت کیلئے قافلے روانہ

Qazi Hussain Ahmed

Qazi Hussain Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے کارکنوں کے قافلے قاضی حسین احمد کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے پشاور روانہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی منصورہ کی فضا سوگوار ہوگئی، کارکن دھاڑیں مارکر روتے رہے ۔

نمازجنازہ میں شرکت کیلئے نماز فجر کی ادائیگی اور دعائے مغفرت کے بعد بسوں اور نجی گاڑیوں میں قافلے پشاور روانہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے امیر منورحسن کا کہنا تھا کہ موت کا وقت مقرر ہے لیکن قاضی حسین احمد کی ملی، دینی اور بین الاقوامی سطح پر یگانگت کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قاضی حسین احمد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔