لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس چیف احمد رضا طاہر نے پولیس کو فوری طور پرریڈ الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ اپنے حکم میں سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع کے مطابق جمعہ کے دن پولیس تنصیبات اور دفاتر کو نشانہ بنائے جانے کا قوی خدشہ ہے لہذا سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر تمام پولیس دفاتر، اہم سرکاری عمارات، پریس کلب،مساجد ، امام بارگاہیں اور مذہبی مقامات پر سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت اوریقینی بنایا جائے۔ سی سی پی او نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی مشاورت سے طے پانے والے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے۔