لاہور میں موسم گرما کے ملبوسات اور زیورات کی نمائش

lahore fashion

lahore fashion

لاہور : (جیو ڈیسک) موسم گرما کے حوالے سے مختلف ڈئزاینرز کے تیار کردہ ملبوسات اور زیورات کی دو روزہ نمائش کو شرکا نے سراہا۔

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں نئے ڈریس ڈیزائنرز کو اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا موقع فراہم کیا گیا جس میں پارٹی وئیر کے ساتھ شادی بیاہ کے ملبوسات بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔

ملبوسات میں مختلف رنگوں کا امتزاج اور کام کی نفاست کو نمائش بینوں نے پسند کیا ۔۔ نمائش میں رکھے گئے زیورات بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے جن میں جدت بھی ہے اور مہارت بھی ۔