لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 185 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک)لاہور میں ڈینگی کے چار نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی،پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی۔لاہور کے جناح ہسپتال میں تین ڈینگی کے مریض اور نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں ڈینگی کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ،تصدیق ہونے والے مریضوں میں سے تین کا تعلق لاہور سے اورایک کا تعلق ساہیوال ہے ، پنجاب میں ڈینگے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے علاوہ چھوٹے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 186 تک جا پہنچی ہے ، حکومت پنجاب اتوار کے روز لاہور میں اور دیگر شہروں میں انسداد ڈینگی ڈے منائے گی ۔