لاہور آرٹس کونسل میں نو مسلم گلوکار حیدر سلامت کیساتھ شام منائی گئی۔ بھارتی نژاد ملائیشین سکھ گرجیو سنگھ عرف راجو کا اسلامی نام حیدر سلامت رکھا گیا ہے۔ شام موسیقی میں گلوکار حیدر سلامت کے علاوہ ان کے استاد گھرانے کے معروف گائیک ندیم سلامت اور آصف جاوید نے بھی غزل گائیکی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کی پاکستان میں پہلی پرفارمنس تھی جسے شائقین موسیقی نے سراہا۔ نہوں نے کلاسیکل گائیکی کے علاوہ ذاتی کمپوزیشنز بھی سنا کر حاضرین کے دل موہ لیئے۔ مہمان گلوکار کے علاوہ استاد ندیم سلامت نے غزل اور نیم کلاسیکل جبکہ آصف جاوید نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی غزلیں سنا کر محفل کو گرما دیا۔ اس موقع پر حیدر سلامت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بخشی سلامت گھرانے اور پاکستانیوں کی محبت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔