لاہور : مسلم لیگ ن نے صوبوں کی تقسیم سے متعلق ابتدائی رپورٹ کہا گیا ہے کہ صرف پنجاب کی تقسیم کو کسی صورت میں قبول نہیں کیجائے گی ،مسلم لیگ ن کی پندرہ رکنی کمیٹی نے رپورٹ پارٹی قیادت کے حوالے کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ ایک صوبے کے لیے ایک اور دوسرے صوبوں کے لیے علیحدہ سوچ صحیح نہیں۔ رپورٹ کے متن کے مطابق پنجاب سے رقبے کے لحاظ سے بڑے صوبے بھی ہیں اور ایسے صوبے بھی ہیں جہاں پنجاب سے کئی گنا زیادہ انتظامی مشکلات ہیں رپورٹ کے مطابق اگر صوبوں کی تقسیم ضروری ہوئی تو تمام صوبوں کی صورتحال کو مد نظر رکھا جائے گا،صرف پنجاب کی تقسیم اگر کسی کا سیاسی ایجنڈا ہے تون لیگ ایسے سیاسی ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیگی ، رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ کی تقسیم کی بھی مخالفت کریگی۔