لاہور کے تھانہ سول پولیس نے دو لاکھ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا ہے ۔ اغوا کاروں میں سے دو کا تعلق پولیس سے ہے۔ دو پولیس اہلکاروں نے ساتھیوں کے ہمراہ قیصر ندیم نامی شخص کو دو لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو وحدت کالونی کے علاقے سے بازیاب کرا لیا ہے۔ پانچ اغوا کاروں میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے دونوں اغوا کار تھانہ ملت میں پولیس اہلکار ہیں جن کے نام ذیشان اور عرفان بتائے جاتے ہیں۔