لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ضروری ہے۔ اس کے لئے فوج کو بلوانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا اصل مسئلہ سیاست اور بھتہ خوری کا ملاپ ہے۔ سیاست بھتہ خوری کے لئے کی جارہی ہے اور بھتہ خوری کے لئے سیاست کی جارہی ہے۔ شہرمیں ہتھیاروں کی فراوانی اورعوام کی محرومیاں کراچی کے اہم مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج بھی پاکستان کا ہی ایک ادارہ ہے جس کو حکومت کے ماتحت آپریشن کلین آپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے ضرورت پڑنے پر حکومت کے ماتحت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اعتزاز احسن نے زوردیا کہ ذوالفقار مرزا کی باتیں کراچی اور پاکستان عوام کی پکار کا اظہار کرتے ہیں، ان کی باتوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از معیاد انتخابات کا کوئی امکان نہیں ،مسلم لیگ ن کے قائد کے نواز شریف کے اتحادی بھی مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ہیں۔