لاہور کی خبریں 3.02.2013
Posted on February 4, 2013 By Noman Webmaster لاہور
وزیراعلی کو دیکھ کر مزدوروں اور شہریوں کے ”دیکھو دیکھو کون آیا ،شیرآیا شیر آیا ، ”کے واشگاف نعرے
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج میٹروبس پراجیکٹ کا بغیر سکیورٹی اوربغیر پروٹوکول کے اچانک دورے کے دوران بارش کے باوجود وزیراعلی نے 3گھنٹے سے زائد وقت مختلف مقامات پر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے رہےـوزیراعلی کے دورے کے موقع پر عام ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی،وزیراعلی کو دیکھ کر منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں اور شہریوں نے ”دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا شیر آیا” کے واشگاف نعرے لگائےـشہریوں نے میٹروبس پراجیکٹ کواچھوتا اور انمول منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ محمد شہبازشریف حقیقی معنوں میں خادم پنجاب او رجدید دور کے شیر شاہ سوری ہیں اس منصوبے پر کام کی رفتار او رمعیاردیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہےـشہریوں نے وزیراعلی کو میٹروبس پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر زبر دست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا 3 گھنٹے تک بارش کے دوران بغیرسکیورٹی و پروٹوکول میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ، کام کی رفتار کا جائزہ لیا
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج 3 گھنٹے تک بارش کے دوران میٹرو بس پراجیکٹ کا بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول دورہ کیا۔ انہوں نے شاہدرہ سے دورے کا آغاز کرتے ہوئے اتفاق بس سٹیشن تک کام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے دیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر جمع ہونے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ زرداری اور اس کے حواریوں نے گزشتہ پونے پانچ برسوں میں صرف قومی وسائل پر ہاتھ صاف کئے ہیںاور اپنی جیبیں بھری ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کا منصوبہ فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ شفافیت، معیار اور تیز رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ زرداری اور اس کے حواری 200 ارب روپے خرچ کرکے بھی ایسا منصوبہ کبھی مکمل نہیں کرسکتے تھے کیونکہ اس کرپٹ ٹولے کا مطمع نظر صرف لوٹ مار ہی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 65 سالوں میں اشرافیہ کو تو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں میسر رہی ہیں جبکہ غریب اور مزدور آدمی کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ میٹرو بس سروس اب اس روایت کو بدل دے گی اور لمبی گاڑیوں میں سفر کرنے والے میٹرو بس میں سوار مسافروں کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح 10 فروری کو کیا جا رہا ہے۔ عام آدمی کے اس منصوبے نے شہر لاہور کو نئی شناخت دی ہے۔ جدید میٹرو بس سروس عوام کو ٹریفک کے مسائل اور گھنٹوں بسوں کے انتظار کی زحمت سے نجات دلائے گی۔ انہو ںنے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز کو سرٹیفکیٹس اور مزدوروں کو انعامات دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کا آغاز شاہدرہ سے کیا اور ہر بس سٹیشن پر رک کر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہو ںنے زیرتعمیر کلمہ چوک انڈر پاسز کا بھی معائنہ کیا۔ وہ مزدوروں اور شہریوں سے مصافحہ کرتے رہے اور ان سے میٹرو بس کے کرائے کے تعین کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔شہریوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی مکمل ہوئے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ میٹرو بس کا اتنابڑا منصوبہ اتنی جلد ی مکمل ہوسکتاہے۔ میٹرو بس کا عظیم الشان منصوبہ شہباز شریف کا کارنامہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے تاریخی منصوبے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ ہمیں عوام کا یہ فلاحی منصوبہ دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ شہبازشریف نے میٹرو بس کا منصوبہ مکمل کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں عوامی خدمت کے ایسے مزید منصوبے تیار کرنے کی توفیق دے۔ منصوبے پر کام کرنے والے مزدور وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ شہباز شریف اس طرح مزدوروں سے آ کر ملیں گے، ہاتھ ملائیں گے اور حوصلہ افزائی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کو بی جے پی نامنظور کی تحریک کیوں دیکھا ئی نہیں دیتی:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبدا لغفور خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بی جے پی نامنظور کی تحریک کیوں دیکھا ئی نہیں دیتی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام بھول جائیں کہ انہیں پیپلزپارٹی کے دور میں حقوق ملیں گے ،ان کے زخموں پر مرہم مسلم لیگ ن ہی رکھا ہے ،پیپلزپارٹی کو عوام کو حقوق نہ دینے کا تہیہ کرچکی ہے ،وفاقی حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیںاٹھایا ،بدترین لوڈ شیڈنگ سے جنوبی پنجاب میں زراعت تباہ ہوگئی ،پیپلز پارٹی عوام میں محبت اور اخوت باٹنے کے بجائے انہیں تقسیم کررہی ہے ،صوبائیت پھیلانے والی پیپلزپارٹی عوام کے لئے فلاح کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کرسکی ،اس جماعت نے پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر کے ساتھ بیر ون ملک جانے کی اجازت دی ،یہ جھوٹوں کی جماعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھرنوں کی سیاست کے مخالف آج خود دھرنا دے رہے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی)وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کے مخالف آج خود دھرنا دے رہے ہیں ،یہ دھرنے دینے کا نہیں بلکہ انتخابی مہم چلانے کا وقت ہے مگر ان دھرنا دینے والوں کو کون سمجھائے ،جب اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا اور پھر حکومت نے جمہوری انداز اختیار کرتے ہوئے ان دھرنا دینے والوں سے معاہدہ کرلیا تو انہی لوگوں اس کی پر زور مخالفت کی اور اب یہ ہی مخالفت کرنے والے لوگ دھرنا دے رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ دھرنا دینے کا اب کوئی جواز نہیں ہے ،یہ وقت انتخابی تیاریوں کا ہے اس موقع پر دھرنا دینے سے صورت حال پیچیدہ ہوسکتی ہے اس لئے اب دھرنا دینے سے گریز کیا جائے ،عوام دھرنادینے والوں کے مقاصد سے آگاہ ہیں وہ کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ میں ڈرگ فری سٹی لاہور پروجیکٹ کے تحت سیمینار
لاہور(جی پی آئی) گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ میں منشیات سے پاک لاہور منصوبے کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ہدایات کے مطابق این جی او سیف چائلڈفائونڈیشن کے اشتراق سے سیمینار منعقد کیا گیاسیمینار میں فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے طالبات کو منشیات کے خلاف خصوصی لیکچر دیا دیگر شرکا نے بھی لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاطالبات کو دین اسلام اور منشیات کے استعمال سے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور منشیات کے استعمال سے معاشرے پربھی ہونے والے نقصانات اور خاندان کی تباہی منشیات کی اقسام اور اس کی دلدل میں پھنس جانے کے بعد نتائج اور ایک اچھے شہری کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیاپروگرام کے آخر میں سیف چائلڈ فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے طالبات کے سوالات کا جواب دیااپنے بیان میں شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ گورنمنٹ جناح ڈگری کالج کا ڈسپلن طالبات کا نظم وضبط اور کالج کی صفائی پرنسپل ڈاکٹر طاہرہ سکندر اور دیگر اساتذہ کی محنت اور بہترین مینجمنٹ کا نتیجہ ہے جس سے کالج انتہائی خوبصورت اور ایک بہترین درسگا ہ کا نمونہ پیش کرتا ہے اور انہوں نے طالبات سے بھی امید کی کہ وہ اپنے خاندان اور اہل محلہ میں آج کے پروگرام کے بعد منشیات کے خلاف آگاہی کا ایک سلسلہ شروع کریں گئی رضاکارانہ خدمات سر انجام دیں اور جہاں تک ممکن ہو منشیات کے خلاف اس نیک پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم کومکادکھانیوالے آمر میں دم ہے تووطن واپس آکر عدالتوں کاسامنا کرے۔ مسز
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدرمسز ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آمرپرویزمشرف کو ملک سے باہر بیٹھ کر محب وطن پاکستانیوں کے بارے میں بات کرنے کا کو ئی حق نہیں۔ملک کوخود کش دھماکوں کا تحفہ دینے والا آج قومی لیڈر میاں نواز شریف کے خلاف بیان دے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے’ قوم کومکادکھانے والے آمر میں دم ہے تووطن واپس آکر عدالت عظمیٰ کاسامنا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔مسز ملک نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی جمہوریت کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جبکہ ساری قوم جانتی ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں ملک کیلئے کیا خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اگر محب وطن ہوتا تو ملک سے نہ بھاگتااور اب اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو واپس پاکستان آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرے۔مسز ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور خود کش دھماکے پرویز مشرف کے دئیے ہوئے تحفے ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت انتہائی غیر مستحکم ہو کر رہ گئی ہے اورآج پرویز مشرف کی غلطیوں کے باعث پاکستان جھلس رہا ہے۔ جنرل(ر)پرویز مشرف نے شخصی اقتدار بچانے کیلئے بار بار آئین توڑااور انصاف کے ایوانوں کا تقدس پامال کیا ۔ قوم کومکادکھانے والے آمر میں دم ہے تووطن واپس آکر عدالت عظمیٰ کاسامنا کرے۔ پرویز مشرف کا احتساب اورانجام اب زیادہ دور نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کے ظلم و ستم کے خلاف جنوبی پنجاب سے نافرمانی کی تحریک شروع ہوسکتی ہے: شوکت بسرا
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ظلم و ستم کے خلاف جنوبی پنجاب سے نافرمانی کی تحریک شروع ہوسکتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ساڑھے چار سالوں میں 590ارب روپے کی ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے لئے44ارب روپے جاری کئے گئے ،حکومت پنجاب نہیں چاہتی کہ جنوبی پنجاب میں تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں اور یہاں کے عوام با شعور ہوجا ئیں،جنوبی پنجاب کے عوام اب مسلم لیگ ن کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہیں
اور یہاں کے عوام میں مزید شعور آگیا تووہ حکومت پنجاب کے خلاف نافرمانی کی تحریک شروع کردیںگے ،جنوبی پنجاب پسماند ہ علاقہ ہے ن لیگ اس کی ترقی اپنے لئے خطرہ سمجھتی ہے وہ صرف یہاں کے وسائل لوٹنے میں مصروف ہے ،ن لیگ جنوبی پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر خرچ کرنا جانتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی : جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے خلاف5فروری کو جماعت اسلامی کی اپیل پر پنجاب سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔۔5فروری کا دن کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کے لئے بھر پور انداز میںتیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔لاہور میں مال روڈ پر عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔جس میں اہلیان لاہور اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اکھٹے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بقاء کے لئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔بھارت کی دہشت گردی کے خلاف عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزاد فضائوں میں سانس لے گی۔بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیریوں کے لہو سے غداری کے مترادف ہے۔حکومت زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ فوری بند کرے اور ہوش کے ناخن لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 فروری کو مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کر کے کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کریں : سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 5 فروری کو مظاہروں اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کر کے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور گھروں سے نکل کر حکمرانوں کو خبردار کردیں کہ بھارت ہمارا دوست نہیں ،بدترین دشمن ہے جس نے ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی مسلمانوں کو بندوق کی نوک پر غلام بنا رکھا ہے ۔حکومت نے پانچ سالوں میں کشمیر ی شہداء کے خون سے غداری کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ پیار کی پینگھیں بڑھانے کا شرمناک اور بزدلانہ رویہ اپنائے رکھا مگر بھارت نے ہمارے خلاف شدید دشمنی کا ثبوت دیا۔ قوم کو امن کی لوریوں سے سلانے اور بزدلی کا سبق پڑھانے والی حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔بھارت نے آج تک ناصرف پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ ہر وقت ہمارے وجود کو ختم کرنے کی مکروہ سازشوں میں مصروف رہتا ہے ۔ بھارتی جنونیوں نے سمجھوتا ایکسپریس کو آگ لگا کر ساٹھ پاکستانی مسلمانوں کو زندہ جلا دیا تھا جس کا بھارت نے سرکاری سطح پر اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ اس پر بھارت سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔حکمرانوں نے قومی غیر ت کو نیلام کرنے اور آلو پیاز کے بدلے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کا سودا کرنے کی کوشش کی تو عوام کے غیظ و غضب سے بچ نہیں سکیں گے ۔اتوار کے روز منصور ہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو چھڑانے اور معصوم بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو خونخوار ہندو فوجیوں کی جارحیت اور ظلم و بربریت سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم پانچ فروری کو سڑکوں پر نکل کریک زبان ہوکر دنیا کو بتائے کہ ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارت کے خونی پنجہ ٔ استبداد سے بچانے کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔سید منور حسن نے کہاکہ عالمی امن کے علمبرداروں کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اب ان کا دہرے معیار،اسلام مخالف اور مسلم کش پالیسیوں سے پردہ اٹھ چکا ہے ،عالمی امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی ادارے تعصب کی عینک اتار کر کشمیر اور فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کو یہودیوں ،ہندوئوں
اور جارح قوتوں کے قبضے سے آزادکروائیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں اسلام دشمن کاروائیوں کی سرپرستی کررہا ہے ،امریکہ کی طرف سے اسرائیل اور بھارت کی پشت پناہی اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ امریکہ خود علی الاعلان مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے، اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی ڈھٹائی اور ویٹوپاورکی وجہ سے فلسطین اورکشمیر پرعالمی برادری کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ نصف صدی سے دونوں مسلم اکثریتی علاقوں کے عوام آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ امریکی صدر اوباما نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھاتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ جنگوں سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں ،اوباما نے اس طرح افغانستان میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی امن کیلئے ضروری ہے کہ اوباما جنگوں کا عشرہ گزرنے اور ڈائیلاگ سے معاملات حل کرنے کے اپنے بیان کو عملی شکل دیتے ہوئے افغانستان اور عراق سمیت دیگر مسلم ملکوں سے اپنی افواج کو فوری واپس بلانے اور بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی چھوڑ کرمقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے مکمل غیر جانبداری سے عالمی امن کے قیام اور دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کی مخلصانہ کوششیں ہی عالمی برادری میںمجروح امریکی اعتماد کودوبارہ بحال کرسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا شباب ملی کی کشمیر ریلی سے خطاب ،جمعیت کے نو منتخب ناظم اعلیٰ کو مبارکباد
لاہور (جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے کلمہ طیبہ والے پرچم اور ترازو کے انتخابی نشان پر حصہ لے گی تاہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی قومی مجرم ثابت ہوئے ہیں ۔ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ پٹ چکاہے ۔ عوام آئندہ انتخابات میں نظریہ پاکستان و اسلام کی داعی اور ملک کو اسلامی فلاحی ترقی
کی حامل جماعت اسلامی کو کامیابی دلوائیں ۔ ملک میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات کے پیچھے شیطانی تثلیت امریکہ بھارت اور اسرائیل کا خفیہ ہاتھ ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہم کشمیریوں کے پشتیبان ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہو نے شباب ملی لاہور کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی کے شرکا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شباب ملی لاہور کے صدر عابد میر ، احمد سلمان بلوچ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹاہے ۔ کرپشن کا فروغ اس حکومت کے ماتھے پر کلنک کے ٹیکے کی مانند پوری قوم کو دکھائی دے رہاہے ۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی وجہ سے ملک سے خیر و برکت ہی اٹھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس کی فوج کشمیریوں پر بے پناہ مظالم کر رہی ہے جبکہ بھارت پاکستان کے نخلستان کو ریگستان بنانا چاہتاہے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور وہ ہمارے فوجی جوانوں کو شہید کر رہی ہے دوسری جانب قومی غیر ت و حمیت سے عاری ہمارے حکمران اسے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ ینے کے لیے ہلکان ہورہے ہیں ۔ پاکستان کے عوام بھارت کو ایم ایف این کادرجہ دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، حکومت بھی اس سے باز رہے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اجتماع میں زبیر صفدر کو دوسری مرتبہ ناظم اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اقامت دین ، نوجوان طلبہ میں دعوت دین ، کردار سازی کے لیے بھر پور کام کے لیے دعا دی ۔ انہوں نے کہاکہ ارکان جمعیت نے طلبہ میں ایک مرتبہ پھر دینی ، جمہوری بنیاد پر قیادت کا انتخاب کیا ہے جو نئی نسل کے لیے اسلامی اور جمہوری تربیت کا قابل تحسین اقدام ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملک و ملت کی مخلص تنظیم ہے ۔ طلبہ و طالبات ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 65 سال سے حکمرانوں نے تعلیم و تربیت ، تعلیمی مقاصد کو فراموش کیا ، نت نئے بے کار تجربات کی بنیاد پر نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔ مراعات یافتہ اور مالدار طبقہ نے ذاتی خواہشات کی بنیاد پر ملک میں بالادست آقا او رزیر دست غلام کی بنیاد پر طبقات کو جنم دیا ۔ پاکستان میں اعتماد ،
یقین اور نظم و ضبط کی بحالی کے لیے یکساں نظام تعلیم ، بامقصد نظریہ پاکستان کا محافظ نظام تعلیم لانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت نے اقتدار بچا نے کے لئے کراچی میں قتل و غارت کی اجازت دی ہو ئی تھی: قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشا ورتی کو نسل کے رکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اقتدار بچا نے کے لئے کراچی میں قتل و غارت کی اجازت دی ہو ئی تھی جسکی وجہ سے آج کراچی میں حالات انتہائی بگڑ گئے ہیں انہوں نے کراچی میں ہو نے والی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہر یوں کو بھی بلا وجہ قتل کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے کراچی کے شہر ی عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ زرداری کرپٹ ٹولہ نے کراچی میں امن کو تباہ کر نے میں اہم کر دار ادا کیا ہے اگر حکومت چاہتی تو اس طرح کھلے عام قتل و غارت پر قابو پا سکتی تھی مگر سیاسی دبائواور ذاتی مفادات کے لئے حکومت نے کوئی نو ٹس نہیں لیا جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف بحرانوں میں مبتلا ہے ملک میں جاری بد ترین لوڈ شیڈ نگ غر یب عوام کو خود کشیاں کر نے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ اقتدار کے نشے میں دھت کرپٹ حکمران سر عام کراچی میں دہشت گر دی کو ہوا دئے رہے ہیں۔