لاہور: گرین ٹاون کے علاقہ محلہ جوئیا میں مکان کے تنازعہ پر تین بچوں کی ماں کو قتل اور بڑی بہن کو زخمی کرنے والے سگے بھائی تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ گیارہ روز قبل دو بھائیوں اشفاق اور اشرف نے چار مرلہ مکان کے تنازعہ پر سگی بہن آمنہ وسیم کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ چھوٹی بہن کوثر پروین کو زخمی کر دیا جسے اسکے بھانجے مختار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمرے میں داخل ہو کر زخمی حالت میں بچا لیا۔ ملزمان نے مختار پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے وہ موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔