لاہور ہائیکورٹ:ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کی نگرانی کا فیصلہ

lahore court

lahore court

لاہور : (جیو ڈیسک) ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کا اجلاس ہوا اجلاس میں ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ججوں اور رجسٹرا ہائیکورٹ سمیت اعلی عدالتی شخصیات نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان کے روبرو روزانہ اتنے ہی کیس لگائے جائیں جن کی سماعت کی جاسکے کسی بھی مقدمے کو بغیر سنے ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ عبوری حکم نامے جاری کرنے میں قوانین کو سختی سے مد نظر رکھا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندراج مقدمہ کی درخواستوں میں بے تحاشا اضافے کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔