لاہور : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے ماتحت عدلیہ کے لیے 1300 جج اور تین ارب روپے مانگ لیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عظمت سعید شیخ نے پنجاب حکومت کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں ججوں کی کمی فوری دور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 696 سول اور317 ایڈیشنل سیشن ججوں کی فوری ضرورت ہے۔ لااینڈ جسٹس کمیشن کی سفارشات کے تحت ایک جج کے پاس 500 مقدمات ہونے چاہئیں جبکہ پنجاب میں ایک جج کے پاس 900 مقدمات ہیں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدلیہ کے لیے تین ارب روپے کی بھی ضرورت ہے۔