لاہور ہائیکورٹ : ٹی وی چینلز پر ججز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر ججزکیخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلیے5 نومبر کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصرسعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد نے موقف اختیارکیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر اعلی عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنا معمول بن چکا ہے اور اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کیلیے مختلف اینکرز پرسن متنازعہ شخصیات کو بٹھا کر عدلیہ کیخلاف پروگرام کرتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 68کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں ججزاور عدلیہ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا جبکہ اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلیے 5 نومبر کو طلب کر لیا۔