لاہور (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہیں۔ لاہور ہائيکورٹ ميں تحريک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاريوں کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائيکورٹ ميں دائر پٹيشن ميں درخواست گزار تحريک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحريک انصاف کے کارکنوں کو تيس نومبر کے جلسے ميں شرکت سے روکنے کےليے گرفتاريوں کا سلسلہ شروع کر ديا ہے، جو آئين کے تحت بنيادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستوں پر کنٹينر بھی لگادیئے ہيں، انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام کارکنوں کی رہائی کا حکام دیا جائے۔