لاہور: (جیو ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نیسروسز اسپتال لاہور کی ایمرجنسی چوبیس گھنٹے میں بند کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ لاہور کے تمام اسپتالوں کے آؤٹ ڈور اور اِن ڈورز میں ہڑتال کر دی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کیصدر سمیت چوالیس ڈاکٹرز کا ٹرانسفر کر دیا ہے، جسے ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم نے غیر منصفانہ قرار دیدیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار مذاکرات کیلئے کوئی ڈاکٹر محکمہ صحت کے دفتر نہیں جائے گا بلکہ افسران کو ان کے پاس آنا پڑے گا۔