لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔ سروسز ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے عہدیداروں نے کہا کہ سروس سٹرکچر کیساتھ مریضوں کو مفت ادو یات مہیا کرنا بھی ان کے مطالبات میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ کیمپ میں کوئی ڈاکٹراگر بھوک سے مرا تو ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے کیمپ اکھاڑنے کی کوشش کی تو وہ پر امن رہنیکی ضمانت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ واقعہ میں ڈاکٹرز سے انصاف نہیں کیا جا رہا۔