بیروت(جیوڈیسک)لبنان میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بیروت میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ دارالحکومت بیروت میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ساحلی علاقوں میں بھی سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔موسم کی سختی کے باعث لبنان میں مقیم ڈیڑھ لاکھ شامی پناہ گزینوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری طرف اردن کے دارالحکومت عمان میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی معطل ہوگئے،بعض علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔سیکڑوں سکول اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔