لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان ملکی و بین الاقومی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن عامہ کی بحالی اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین نے محرم کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام کے لئے وزیر داخلہ رحمان ملک کی کوششوں کو بھی سراہا۔