لندن اولمپکس : دسویں روز بھی چین کی برتری برقرار

china olympic

china olympic

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس کے دسویں روز بھی چین کی برتری برقرار ہے۔ چین نے سیلنگ کے ویمنز لیزر ایونٹ میں گولڈ جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد اکتیس کرلی۔ لندن اولمکس میں چین بدستور سرفہرست ہے۔ چین کے اکتیس گولڈ، انیس سلور اور چودہ برانز میڈل ہیں۔ امریکہ انتیس گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ امریکہ کے پندرہ چاندی اور انیس کانسی کے تمغے ہیں۔

میزبان برطانیہ کے آٹھارہ گولڈ گیارہ سلور اور اتنے ہی کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی کوریا کے طلائی تمغوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے اور وہ میڈلز ٹیبل چوتھے نمبر پر ہے۔