لندن اولمپکس : چین سونے کے 30 تمغوں کیساتھ بدستور سرفہرست

China's team

China’s team

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے، چین تیس گولڈ میڈل کے ساتھ آج بھی سرفہرست ہے۔ دوسری پوزیشن امریکا کے پاس جبکہ تیسرا نمبر میزبان برطانیہ سنبھالے ہوئے ہے۔کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں جنوبی کوریا نے مینز شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ پچاس میٹر پسٹل مقابلوں میں کورین نشانہ باز سب پر بازی لے گیا۔ ویمن میراتھن میں ایتھوپیا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ کینیا دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر رہا۔ ٹینس کے میچز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ویمن ڈبلز میں امریکا کی سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے سونے کا تمغہ جیتا۔ ولیمز سسٹرز نے روسی جوڑی کو ہرایا۔ مینز سنگلز میں راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ مکسڈ ڈبلز ٹینس میں بیلاروس کی ٹیم نے برطانیہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

میزبان ملک کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو پہلے تینوں سیٹ ہرا کر ومبلڈن اوپن کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ بیڈمنٹن مقابلوں میں چین نے بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ سنگل اور ڈبلز سمیت تمام ایونٹس میں پانچ گولڈ میڈل جیت کر کلین سویپ کر دیا۔ چینی مینز جمناسٹر نے بھی سونے کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ آرٹسٹک جمناسٹک میں ہنگری کے کرسٹن برکی نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ویٹ لفٹنگ وومن 75 کے جی میں بھی چین نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مکسڈ ڈبلز ٹینس میں بیلاروس کی ٹیم نے برطانیہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ مینز کشتی رانی مقابلوں میں سویڈن اور برطانیہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ایران نے مینز ریسلنگ کے 55 کے جی کلاس میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔