لندن : (جیو ڈیسک) لندن اولمپکس کے آغاز میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور برطانیہ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔اس سلسلے میں آٹھ ہزار مشعلیں تیار کئے جائیں گے۔برطانیہ کی ایک فیکٹری میں اولمپکس 2012کے لئے 8 ہزار مشعلیں تیار کی جارہی ہیں۔ جس کے لئے ایک سو پچاس افراد کا گروپ دن رات محنت کر رہا ہے۔ اور روزانہ سو سے زائد مشعلیں تیار کر رہا ہے۔ ایک مشعل کا وزن 800 گرام ہے،اور اسے خصوصی المونیم سے تیار کیا گیا ہے۔یہ اب تک کے اولمپکس کی سب سے کم وزنی مشعل ہیں۔
خوبصورتی کے لئے سونیرے رنگ کے اس مشعل پر آٹھ ہزار سوراخ بھی بنائے گئے ہیں۔ جسے برطانیہ کے اردگرد نکالی جانے والی 70 روزہ ٹارچ ریلی کے شرکا میں سے ہر ایک کو دی جائے گی۔ 18مئی کو اولمپکس مشعل برطانیہ پہنچے گی اور19 مئی کی صبح ٹارچ ریلی کا آغاز ہوگا۔انتظامیہ کو یقین ہے کہ مشعل بردار ریلی سے پہلے ہی وہ 8 ہزار مشعلیں تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔