لندن : (جیو ڈیسک) برطانیہ میں شروع ہونے والے لندن اولمپکس دو ہزار بارہ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی نے مشعل برداروں سمیت ٹارچ ریلی کے راستوں کا اعلان کردیا ہے۔ لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹارچ ریلی کے راستوں کا اعلان کیا گیا۔
تقریب میں پانچ ایتھلیٹس نے شرکت کی جنھوں نے آفیشل ٹارچ اٹھا رکھی تھی۔ اولمپکس مشعل کے سفر کا آغاز انیس مئی سے ہوگا اور آٹھ ہزار میل پر مشتمل فاصلے پر اتنی ہی تعداد میں منتخب افراد مشعل لیکر ستر روز میں پورے برطانیہ کا سفر طے کرینگے۔
ان افراد میں گیارہ سالہ ایتھلیٹ سے لیکر ننانوے سالہ خاتون ایتھلیٹ بھی شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹارچ کا سفر سمندر، زمین، آسمان اور اسکیٹنگ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔