لندن حکام نے شریف فیملی کی 10 سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی

Sharif Family

Sharif Family

اسلام آباد (جیوڈیسک) لندن جانے والی نیب ٹیم کو شریف فیملی کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم کامیابی مل گئی۔ لندن حکام نے شریف فیملی کی 10 سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی جی آپریشن لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ٹیم کے سربراہ کی برطانوی نیشنل کرائمز ایجنسی کے سربراہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی جبکہ نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے 2 افسران تاحال لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق مے فیئر فلیٹس کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، برطانیہ کے کمپنی ہاؤس نے شریف فیملی کی 8 کمپنیوں کی تصدیق کی جن میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ، ہرسٹون پراپرٹیز لمیٹڈ، کیو ہولڈنگ لمیٹڈ، کیونٹ ایٹن پلیس ٹو لمیٹڈ، کیونٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ، فلیگ شپ ڈویلپمنٹ لمیٹڈ اورہلٹرن انٹرنیشل لمیٹڈ شامل ہیں۔