لندن میں یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے سعودی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لندن کے علاقے نارتھ ہیمٹن سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کے دوران ماتم داری بھی کی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے ۔ اس دوران سعودی حکومت کی جانب سے جنت البقیع کے انہدام کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اسے دوبارہ تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔