لندن عالمی کانفرنس، صومالیہ کیلئے امداد بڑھانے کا اعلان

London conference

London conference

عالمی رہنماں نے صومالیہ کے استحکام اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے امداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ لندن کانفرنس کے اعلامے کے مطابق موغادیشو میں امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

صومالیہ میں دو عشروں سے جاری عسکریت پسندی ختم کرانے کیلئے لندن میں عالمی کانفرنس کے دوران پچپن ملکوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ جس میں صومالیہ میں ہر حال میں امن قائم کرانے کا عہد کیا گیا۔

پینل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ صومالیہ میں عسکریت پسندی زور پر ہے۔ بحری قزاق بحری جہازوں کو روک کر عالمی تجارت میں خلل ڈال رہے ہیں۔ اس کے خاتمے کیلئے صومالیہ میں امن اور بحری قزاقوں کا قلع قمع لازمی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے عسکریت پسندوں اور بحری قزاقوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور دیگر رہنما بھی شرکا میں شامل تھے۔