برطانوی عدالت نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا سنا دی، سزا سن کر ماں باپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔
برطانوی علاقے وارنگٹن میں رہنے والے پاکستانی نژاد باون سالہ افتخاراحمد نے اپنی اہلیہ فرزانہ کے ساتھ مل کر سن دوہزار تین میں 17سالہ بیٹی شفیلہ کو قتل کر دیا تھا۔ سترہ سالہ شفیلہ مغربی طرز زندگی کی دلدادہ تھی، والدین کا کہنا تھا کہ وہ خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔ شفیلہ اور والدین میں کئی بار جھڑپ بھی ہوئی۔
تنگ آ کر ایک دن والدین نے اس کے منہ پر پلاسٹک بیگ چڑھا کر اسے قتل کر دیا۔ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد افتخار احمد اپنے بچوں کو لے کر دوسرے علاقے میں منتقل ہوگیا۔ شفیلہ کے اچانک غائب ہونے پراس کے اسکول نے پولیس کو اطلاع دی جس نے افتخاراحمد اور اہل خانہ کی نگرانی شروع کردی۔
پولیس نے افتحار اور ان کی اہلیہ کی گفتگو ٹیپ کرلی جس میں وہ اپنے دوسرے بچوں کو شفیلہ کا قتل چھپانے کے لئے دھمکی دے رہے تھے۔ عدالت نے میاں بیوی کو 25،25 سال قید کی سزا سائی جسے سن کردونوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔