ٹوٹنہم : برطانوی دارالحکومت لندن میں فسادات پر قابو پا لیا گیا، مظاہرین سے جھڑپوں میں زخمی اہلکاروں کی تعداد چھبیس ہوگئی، پولیس نے بیالیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ابھرنے والے مظاہروں، توڑ پھوڑ کے واقعات پر تو قابو پالیا گیاہے۔ تاہم لندن کے شمالی علاقے نوٹنہم میں دکانوں، مارکیٹوں اور عمارتوں میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکاہے۔ تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ گزشتہ روز لندن کے شمالی علاقے نوٹنہم میں مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا۔ ٹیکسی میں سوار افراد سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوجوان ہلاک ہوگیا۔ برطانوی پولیس نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔