لوئس ہملٹن نے یو ایس گراں پری ریس جیت لی

Lewis Hamilton

Lewis Hamilton

فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے یو ایس گراں پری ریس جیت لی ۔ ٹیکساس کے شہر آسٹن میں بنے نئے سرکٹ پر فائنل گراں پری ریس میں ڈرائیورز نے اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں ۔فارمولا ون کے ٹائٹل کے لیے ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن ویٹل اور فرنینڈو الونسو کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔

میکلارن ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے گاڑی کو مکمل کنٹرول میں رکھتے ہوئے اپنی سپیڈ بڑھائی اور سب حریف ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔لوئس ہملٹن نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک گھنٹہ پینتیس منٹ پچپن اعشاریہ دو چھ نو سیکنڈ میں مکمل کیا۔چیمپئن شپ لیڈر اور ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور سیبسٹئن ویٹل دوسری اورسپین کے فرنینڈو الونسو تیسری پوزیشن پر رہے ۔