لودھراں: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

lodhran

lodhran

لودھراں: (جیو ڈیسک) تھانہ کہروڑ پکا میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان ایس ایچ او کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

نوجوان کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ نے تھانے کا گھیرا کرکے احتجاج شروع کردیا۔ جس کے بعد تھانے کا عملہ فرار ہوگیا۔ ڈی پی او لودھراں آغا محمد یوسف کے مطابق نوجوان کی ہلاکت ایس ایچ او اختر عباس کے مبینہ تشدد سے ہوئی ہے۔ تھانہ کہروڑپکا کے تمام عملے کو معطل کردیا ہے۔ جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔