لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوٹ کھوسٹ کا پاکستان اقبال کا پاکستان نہیں ۔سعودی عرب اور ترکی نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی۔اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے موقع پر انھوں نے کہا کہ اقبال کا پاکستان آج 65 برس بعد کہاں کھڑا ہے ۔ آج لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ۔ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔
ہم اغیار کے ہاتھوں پٹے ہیں جس پر افسوس ہے ۔چین نے بھی پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا،امن اور جنگ کے زمانے میں ہمیشہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔ایثار اور اخوت کا جذبہ اور کیا ہوتا ہے کہ ترک وفد نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے ساتھ عید گزاری ۔
سیلاب آئے یا زلزلہ ترکی نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ۔ایک طرف پاکستان جوہری قوت ہے تو دوسری طرف ہاتھ میں کشکول ہے ۔آٹھ ارب روپے سے زائد کی رقم سیف سٹی پر بغیر ٹینڈر دیئے لگا دی گئی ۔وزیر اعلی پنجاب کی جذباتی انداز میں تقریر سے مائیک ہل گئے۔